دبئی(این این آئی،صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا، عملے کے 30 افراد سوار تھے ، پاکستانی، بھارتی ،سوڈانی اوریوگنڈا سمیت دیگرممالک کے شہری شامل ہیں،27کوبچالیاگیا ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا تجارتی بحری جہاز خلیج فارس میں ایران کی سمندری حدود کے قریب غرق ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاز پر گاڑیاں لدی ہوئی تھیں اور اس میں عملے کے تیس افراد سوار تھے ۔ان کا مزید کہا تھا کہ مذکورہ بحری جہاز شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ڈوبا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔