لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کی جانب سے کراچی میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد کی حکمت عملی پر تنقید کے بعد ڈسپلن کے حوالے سے سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بورڈ کی جانب سے خط میں ریفریز کو کہا گیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں دوسرے راؤنڈ کے میچ شروع ہونے سے قبل مینجرز کے ساتھ میٹنگ میں یہ پیغام پہنچائیں کہ آئندہ کسی بھی پریس کانفرنس میں کوئی کھلاڑی اپنی یا مخالف ٹیم کی حکمت عملی پر منفی تنقید سے گریز کرے ورنہ کارروائی کی جائیگی۔