لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ شیخ امجد رشید کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔دیگر عہدیداران میں سینئر وائس چیئرمین صفدر ملک، مومنہ درید وائس چیئرپرسن،سپیشل سیٹ ریزرو، میڈم سنگیتا،ایگزیکٹو ممبران میں محمد یونس، ندیم مانڈوی والا، پروین سنگیتا، ایم اکرم، طارق میندرو، ادریس اے صدیقی،محمد خالد اقبال، عبد الرشید شامل ہیں۔ فلم پروڈیوسر مبشر لقمان نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں اداکار شان، پروڈیوسر و ہدایتکار سید نور، فیصل بخاری، فلم ڈسٹری بیوٹرز اعجاز کامران، پرویز کلیم، ،شیخ اکرم،سہیل ملک،راحیل ملک،شہزاد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔نومنتخب چیئرمین شیخ امجد رشید نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اس کی اصل شناخت دلوائیں گے ۔
امجد رشید فلم پروڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے چیئر مین منتخب
هفته 25 ستمبر 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 25 ستمبر 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں