کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ، حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد کے چاہنے والوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی امجد صابری کی بیٹی ہیں؟۔صارفین کے سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امجد صابری کی صاحبزادی ہیں۔اس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے بہن بھائیوں اور والد کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور صرف چند ہی ماہ میں ان کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد فالوئرز ہوگئے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر51 ہزار سے زائد فالوئرز ہیں۔