پیرس(نیٹ نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیرس آمد کے موقع پر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے یونیسکو آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ نریندر مودی پیرس کے دورے کے موقع پر جمعہ 23 اگست کو یونیسکو آفس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال کے پیشِ نظرپاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی اس موقع پر سخت احتجاج کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں مسئلہ کشمیر پر گفتگو بھی کریں گے ۔