کلیولینڈ (ویب ڈیسک) امریکا میں روایتی لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔امریکی ریاست اوہائی کے شہرکلیولینڈ کے چڑیا گھر میں ایشین لینٹرن فیسٹیول میں ایل ای لائٹ سے مزین ڈریگن، پانڈا، ڈولفن، ڈائینو سار سمیت مختلف اشکال کی درجنوں دیوہیکل لالٹینیں نصب کی گئی ہیں ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ روشنیوں بھرا میلہ 28جولائی 2019 تک جاری رہیگا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔