پیانگ یانگ ( نیٹ نیوز ،آن لائن)شمالی کوریا نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نفرت آمیز بیانات سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے ۔امریکہ خطے میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے ۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیانگ یانگ پر فوجی کارروائی کے امکان کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جارحانہ بیانات خطے میں جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے شمالی کوریا کے عوام میں امر یکہ اور امریکیوں کیلئے نفرت میں اضافہ ہوا ہے ۔