اسلام آباد (آن لائن، این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کو اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر دیئے گئے مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کرنے میں ایک مرتبہ توسیع کر دی ہے اب 31 مارچ تک تمام ووٹرز درخواست دے سکیں گے ،الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں تمام دفاتر اور مراکزوصولی فارم کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سینیٹر سحر کامران کی ناہلی سے متعلق کیس میں عدم پیشی پر سحر کامران کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔