واشنگٹن (آن لائن) امریکا اور بھارت کی واشنگٹن میں مشترکہ فوجی مشقیں ہوئیں ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان مختلف ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔واشنگٹن ڈی سی میں امریکی بیس میں ہونے والی مشقوں میں امریکہ اور بھارت کے فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا،جس میں مختلف فوجی مشقیں ایکسر سائز اور یوگا کیا گیا۔امر یکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی فوجی ٹریننگ اور دفاعی تعاون کی مشقیں ہیں جو 18 ستمبر تک جاری رہیں گی۔