ٹیکساس (این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی بنائی ہوئی ایک سیلف ڈرائیونگ کار کو حادثہ پیش آگیا، حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ، ہیوسٹن کے شمالی حصے میں یہ کار انتہائی تیز رفتاری سے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس کو جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد پتا چلا کہ اس گاڑی میں ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر جبکہ دوسرا پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ اس گاڑی کے تیار کنندہ ادارے ٹیسلا نے واضح کیا کہ ایسی گاڑیوں کا نظام مکمل طور پر آٹومیٹک نہیں ہوتا اور اسے ڈرائیور کے ذریعے نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔