نیویارک (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا، حلقہ سے منتخب امریکی ممبر سٹیٹ نے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی سٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ شون تھیری کے حلقہ انتخاب میں مودی کا جلسہ ہونا ہے ۔