رچمنڈ (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں درجنوں خواتین کو انکی اجازت کے بغیر سرجری سے بانجھ بنانے والے ڈاکٹر کو وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ایف بی آئی کے مطابق پاکستانی نژاد 69 سالہ ڈاکٹر جاوید پرویز اپنے مریضوں کی اجازت کے بغیر غیر ضروری سرجریاں کرتے تھے ۔گائنا کالوجسٹ جاوید پرویز نے خواتین سے انکی صحت کے متعلق جھوٹ بولا اور انہیں نقصان پہنچایا، ملزم کئی بار کینسر کا لفظ استعمال کر کے مریضوں کو ڈرایا کرتا تھا تاکہ وہ سرجری کیلئے رضامند ہو جائیں۔ ڈاکٹر جاوید کو 8 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک 126 خواتین نے شکایات درج کرانے کیلئے حکام سے رابطہ کیا ہے ۔ایف بی آئی کے مطابق ڈاکٹر جاوید نے 1996 میں ٹیکس چوری کا جرم قبول کیا تھا اور دو سال کیلئے انکا میڈیکل لائسنس منسوخ کر دیا گیا تھا۔