نیویارک(آن لائن) امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ‘جس کی وجہ چین کے انسداد کورونا کے لیے موثر اقدامات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.61 فیصد کم ہوکر 1550.69 ڈالر فی اونس رہے ۔ امریکی سونے کے سودے 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 1555.50 ڈالر فی اونس طے پائے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد کم ہوکر 1553.79 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے سودے 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 1557.50 ڈالر فی اونس طے پائے ۔