بیجنگ(این این آئی ) امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے دورے کی تکمیل کے بعد چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہ آگ سے نہ کھیلے ،تائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلے کی سخت مخالف ہیں۔انہوں نے تائیوانی حکام سے کہا کہ دوسروں کے تابع ہوں نہ غیر ملکیوں پر بھروسہ کریں ،آزادی کی کوششوں کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحت کے سربراہ الیکس آذر نے تائیوان کا تین روزہ دورہ مکمل کیا اس دوران انہوں نے چین کی اس وبا سے سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ناپسندیدہ تائیوان کے سابق صدر کے مزار پر تشریف لائے تھے ۔بیجنگ نے اس دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ کسی بھی بہانے سے امریکہ اور تائیوان کے مابین سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر امریکہ میں کچھ لوگوں کو فریب میں نہیں رہنا چاہیے ، جو آگ سے کھیلتے ہیں وہ جل جاتے ہیں، میں تائیوان کے حکام کو بھی یاد دلانا چاہوں گا کہ وہ دوسروں کے تابع نہ ہوں، غیر ملکیوں کی حمایت پر بھروسہ کریں اور آزادی کی کوششوں میں نرمی لائیں کیونکہ اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔