واشنگٹن ( بیورو رپورٹ ) جنوبی فلوریڈا میں 20ملین ڈالر کا فوڈ سٹیمپ فراڈ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک درجن مسلمان سٹورمالکان کو حراست میں لیا گیاہے ۔ امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس فراڈ کو تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے جانے والے ان سٹورمالکان پر چار مختلف مقدمات ہیں۔ امریکی محکمہ برائے زراعت آفس کے ترجمان کیرن سیٹیزن ولکوکس نے بتایا کہ جنوبی فلوریڈا میں آٹھ چھوٹے سہولت سٹورز پرمختصر وقت میں سب سے زیادہ فراڈ سامنے آیا ہے ۔ ان سٹور مالکان نے ایک ایسا غیر قانونی خود کار سسٹم بنایا جس سے کارڈ کے زریعے خریداری کرنے والے امریکی شہریوں کے کارڈز سے بل کی ادائیگی کے وقت زیادہ کٹوتی ہو کر ان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوتی تھی ۔ملزمان میں سے بیشتر ایک سے زائد سٹور کے مالک ہیں ۔