ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) امریکی ویلٹر ویٹ باکسر کمارو عثمان نے یو ایف سی 251 میں جارج مسویڈل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کو برقرار رکھا۔ ابوظہبی میں منعقدہ فائٹ آئی لینڈ میں کمارو عثمان نے جارج مسویڈل کو پوائنٹس کی بنیاد پر ہرایا، 33 سالہ امریکی باکسر نے پانچ سخت راؤنڈ کے بعد تین ججوں سے 50-45 ، 50-45 ، 49-46 کے سکور حاصل کرنے میں کامیابی کے ساتھ فتح حاصل کی۔