نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرجنتاپارٹی سبرامنیم سوامی نے کہاہے کہ امریکہ اورروس بھارت سے سخت ناراض ہیں اسلئے وہ بھارت کی بجائے پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی سمجھتے ہیں پاکستان طالبان کوان کے قریب لاسکتاہے تاکہ امریکہ افغانستان سے محفوظ طریقے سے فوجی انخلامکمل کرلے ۔انہوں نے کہا جیسے ہی امریکہ افغانستان سے جائے گا تو طالبان کشمیرکارخ کرسکتے ہیں ،اسلئے ہمیں مستقبل میں طالبان سے لڑنے کی حکمت عملی بناناہوگی۔