نیویارک (این این آئی) امریکہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ کے سابق پاکستانی وزیر اطلاعات ،کشمیری دانشوریوسف بچھہ کا انتقال کرگئے ان کی نیویارک بروکلین کی مکہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے بھ یان کی وفات پر اظہاز تعزیت کیا۔غلام نبی فائی کے مطابق ان کا جسد خاکی پاکستان روانہ کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سابق سینئر مشیر اور ممتاز کشمیری دانشور اورسفیریوسف بچھ نیویارک میں انتقال کر گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوسف بچھہ کشمیر کے حوالے سے ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے ۔