اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔