واشنگٹن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے بعد امریکہ میں بھی ’’محمد ‘‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل ہوگیا۔ امریکی ادارے بے بی سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام ﷺ کا نام ’’محمد ‘‘ بھی شامل ہے جبک بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے ۔ادارے کے مطابق 640 بچوں کا نام محمد رکھا گیا، اگر امریکہ میں محمد کیلئے رائج مختلف سپیلنگ کا شمار بھی کیا جائے تو یہ تعداد بڑھ جائیگی۔ مذکورہ تعداد صرف ایک سپیلنگ (Muhammad) والے نام کی ہے ۔ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے ، امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے ، اسلام مخالف منفی پراپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔