واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی 35ریاستوں میں شدید برفباری اور سردی کے باعث 2ہزار پروازیں معطل ہوگئیں۔ پنسلوانیا، میری لینڈ، ورجینیاسمیت امریکہ کی وسط مغربی اور شمال مشرقی کی مختلف ریاستوں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے ،برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی کردی وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ دو ہزار سے زائد پروازیں بھی معطل کردی گئی سرد موسم کے باعث سکولز بھی بند کردیئے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے ۔