لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف پاکستانی نژاد امریکن پروموٹر ریحان صدیقی پاکستانی گلوکاروں کے امریکہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں شو کرانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں امریکہ میں معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی جبکہ ان دنوں پاکستان کا نمبر ایک میوزک بینڈ جنون بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ان کے ساتھ معروف گلوکارہ مہک علی بھی امریکی شہر ہوسٹن نیو جرسی میں پرفارم کر رہی ہیں۔میوزک حلقوں کے مطابق جب سے بھارتی پروموٹرز نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے پاکستانی پروموٹر پاکستانی گلوکاروں کو لیکر زیادہ متحرک ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں معروف پاکستانی نژاد امریکی پروموٹر کمپیئر ریحان صدیقی نے کہا کہ میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں امن و سلامتی اور معیاری تفریح کیلئے میوزک کنسرٹس کا انعقاد کرتا ہوں۔