واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے کوسٹ گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کوسٹ گارڈ کو آتشیں اسلحہ اور منشیات رکھنے جرم میں پکڑا گیا ہے ، 49 سالہ کرسٹوفر پال ہیسن نے ذرائع ابلاغ سے منسلک شخصیات اور ڈیموکریٹ سیاستدانوں کی ایک فہرست تیار کر رکھی تھی، جنہیں وہ نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ اٹارنی روبرٹ ہْر نے بتایا کہ ملزم بہت بڑے پیمانے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا تھا۔ اس کے مکان سے کافی بھاری مقدار میں اسلحے و بارودی مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کرسٹوفر پال ہیسن مشتبہ طور پر بڑے پیمانے پر تباہی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس نے نمایاں سیاسی شخصیات کی ایک لسٹ بھی بنا رکھی تھی،امریکی حکام نے کرسٹوفر پال ہیسن پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی خواہش تھی کہ وہ دنیا میں موجود آخری شخص کو بھی ہلاک کر دے ۔