واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی 16 مختلف ریاستوں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے ،برفباری کے طوفان سے ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے ،نظام زندگی متاثر، کئی پروازیں بھی معطل ہو گئیں ،شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف ریاستو ں میں برف باری کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ، برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ۔انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے ۔حکام نے لوگوں سے بلاضرورت سفر اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔