واشنگٹن (آن لائن)امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی مونٹانا براؤن نامی لڑکی بچپن میں علاج کرانے والی اسی ہسپتال میں نرس بن گئی ہے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹا براؤن کا خواب تھا کہ وہ اْسی ہسپتال میں نرس بنے جس نے اْس کو ایک نہیں بلکہ دو بار نئی زندگی دی تھی اور مریضوں کا خیال اْس طرح سے رکھے جیسے نرسوں نے دورانِ علاج اْس کا خیال رکھا تھا۔