واشنگٹن( ویب ڈیسک) دُنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ امریکہ کی ریاست یوٹا کے شہر West Jordan میں ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب تیزی سے گُزرتی گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر لگا سائن بورڈ اُڑ کر سگنل پر رُکی پولیس کار کی ونڈ سکرین سے جا ٹکرایا۔حادثے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔