کابل (92نیوز رپورٹ )امریکہ اور طالبان مذاکرات سے افغان حکومتکی مکمل چھٹی ہونے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کو الگ کرنے کا فیصلہ صدارتی مشیر حمد اﷲ کی امریکہ پر تنقید کے بعد کیا گیا۔امریکہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت حمد اﷲ محب کو واشنگٹن نہ بھیجے انہیں خوش آمدید نہیں کہیں گے ۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ افغان سکیورٹی مشیر واشنگٹن آئے تو امریکی عہدیداران سے ملاقات نہیں کرینگے ۔افغان حکام کے مطابق امریکی اقدامات کا مقصد حمد اﷲ کو مشیر کے عہدے سے ہٹوانا ہے ۔حمداﷲ نے زلمے خلیل زاد پر نگران حکومت قائم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔افغان سکیورٹی مشیر حمد اﷲ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بنی تو زلمے خلیل زاد کا کردار وائسرائے کی طرح ہوگا۔