ملتان ( خبرنگار)جمعیت علماء اسلام (س ) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطہ میں امن قائم ہوگا ، امریکہ افغانستان سے ذلت و رسوائی کے ساتھ نکل رہا ہے ، قطر میں ہونے والے امریکہ ، طالبان کے درمیان مذاکرات میں دی گئی دعوت پر شرکت کریں گے ،مذاکرات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا ایجنڈ ا بھی شامل ہے ۔ ملتان میں جے یو آئی (س ) کے رہنما قاری سعید احمد کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس پولیس کی چوکیوں کی طرح نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دے رہے ہیں ، ملک وقوم کی سلامتی کے لئے علماء کرام ، محب وطن قوتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملہ افسوسناک ہے ۔اسلامی نظام کے نفاذ کے سلسلے میں مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔