واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں غیر قانونی تارکین کے داخلے میں پھر اضافہ ہو گیا ،ری پبلکنز نے صدر پر تنقیدکی ہے ۔ری پبلکن ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر لوگ جمع ہیں گزشتہ ماہ 18 ہزاربچے داخل ہوئے ،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک اور امیگریشن بحران سر اٹھانے لگا، میکسیکو سے امریکہ غیر قانونی داخلے کے واقعات میں 71 فیصد اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی وجہ سے امیگریشن بحران مچا ہوا تھا جو قابو کرنے کے لیے سابق صدر ٹرمپ نے سخت پابندیا عائد کی تھیں۔