ہوائی (آن لائن)امر یکہ میں لاوا کشتی پر گر نے سے اس میں سوار 22افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ امریکی ریاست ہوائی میں سیاحوں کو آتش فشاں کے قریب جانا مہنگا پڑگیا ۔حکام کے مطابق آتش فشاں پہاڑ سے لاوا کشتی کے اوپر گرا اور سوراخ ہونے سے کشتی میں سوار سیاح زخمی ہوئے۔ ،تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔