بیجنگ(اے ایف پی )چین نے کہا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی جاری ہے ہانگ کانگ کے حوالے سے پابندیوں کا جواب دینگے ،ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت نے امریکہ کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا ہے ۔ ٹرمپ کے امریکا میں چینی طلباء پر پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن کو انتقامی کارروائی کا انتباہ دیا،چین نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں جاری بدامنی نے نسل پرستی اور پولیس تشدد کے اس کے شدید مسائل کو اجاگر کیا ،ڈاکٹر نائلہ اوردیگر ماہرین نے کہا مسلمان بھی متاثر، ٹرمپ انتظامیہ کو خوف سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔