واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دے دیا۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لئے مکمل طور پرلاک ڈاؤن نہیں کیا گیا، لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو چاہئے کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں، سال کے آخر تک کم از کم ایک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وبا پر قابو پا لیا تھا لیکن پھر لاک ڈاؤن کھولنا شروع کر دیا گیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈاکٹر فاؤچی سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی ہر بات سے اتفاق نہیں کرتا۔