لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کونسل آف امریکہ کے زیر اہتمام لیجنڈز ورلڈ کپ ستائیس ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، بھارت،امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔کرکٹ کونسل آف امریکہ کے چیئرمین محمد میک قریشی جن کا تعلق لاہور کے مشہور اور قدیم ترین کلب مسلم جمخانہ سے ہے نے بتایا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصدماضی کی سنہری یادوں کو تازہ کرکے شمالی امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے ۔تیس ستمبر تک جاری رہنے والے لیجنڈز ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو پاکستان لے کر آئیں گے ۔