نیویارک(این این آئی )حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ صومالیہ میں فضائی حملوں میں عام شہری نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن امریکہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حقوق انسانی کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹریشنل نے کہاکہ صومالیہ میں آپریشن کے تعلق سے امریکی فوجی حکام کے رویے میں شفافیت کی کمی ہے اورگزشتہ فروری میں ہی امریکی فضائی حملوں میں دو صومالی عام شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ فضائی حملوں کے بعد امریکی فوجی حکام نے اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ حالانکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھاہے کہ افریقہ میں امریکی فوجی کمان افریقوم نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو دہشت گرد بتایا تھا جبکہ حقیقت میں وہ عام شہری تھے ۔صومالیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے وابستہ ایک اہلکار عبدالحی حسّان نے ایک بیان میں کہا کہ افریقہ میں امریکی فوجی کمان کو شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق الزامات کی تفتیش کے معاملے میں مزیدشفافیت برتنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا، ''ایسا لگتا ہے کہ وہ اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ فضائی حملوں میں بالحقیقت عام شہری ہلاک ہوئے ۔