تہران،میونخ(نیٹ نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے امریکہ ہر ممکن کوشش کرچکا ہے لیکن اسے کام یابی حاصل نہیں ہوسکی۔ امریکہ مذاکرات کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے لیکن ایران کبھی اس دباؤ سے پسپا ہوکر بات چیت نہیں کرے گا۔ انہوں ں ے کہا کہ ایران کے بغیر مشرقی وسطی اور خلیج فارس میں میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔ جواد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو غلط مشوروں کی وجہ سے خطے میں امریکہ کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے ۔میونخ کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام پورا نہیں ہوا،ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ہم خطرناک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ان کا ملک عسکری ملیشیائوں کو نہیں بلکہ ان افراد کی مدد کرتا ہے جو تہران کی حمایت کرتے ہیں۔