لاس اینجلس(شوبزڈیسک) ’بلیو جینز‘ کی جدید ڈیزائن تیار کرنے والی ڈیزائنر، اداکارہ، آرٹسٹ، کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما گلوریا وینڈر بلٹ 95 سال کی عمر میں چل بسیں۔گلوریا وینڈر بلٹ کو اپنے بچپن میں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی کے طور پر جانا جاتا تھا۔یہ وہ زمانہ تھا جب ان کے ارب پتی والد رگنالڈ کلے پول وینڈر بلٹ 1925 میں چل بسے تھے اور ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے ان کی والدہ اور پپھو میں قانونی جنگ شروع ہوئی۔یہ قانونی جنگ صرف ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے نہیں تھی بلکہ اس جنگ کا اصل مقصد اس ننھی بچی کے لیے والد کی جانب سے چھوڑی گئی اربوں روپے کی دولت تھی۔ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی والدہ اور پپھو کے درمیان چلنے والی قانونی جنگ کے دوران امریکی میڈیا نے اس وقت انہیں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی قرار دیا تھا۔