واشنگٹن(صباح نیوز)نئی امریکی انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحے کی مجوزہ فروخت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کر رہا ہے جس میں جدید ترین فائٹرجہاز ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر سامان شامل ہے ۔