سیالکوٹ(نیٹ نیوز) امریکی خاتون کو سیالکوٹی منڈا پسند آگیا،شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئیں ۔امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے ۔سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی میں بدلنے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے ۔کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دولہا کے والدین اور عزیز و اقارب شرکت کریں گے جب کہ خاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی۔