لاس اینجلس (نیٹ نیوز) امریکہ کے مشہور ریپر اور نغمہ نگار پوپ سموک کو گھر میں گولی مار کر کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پوپ سموک کو لاس اینجلس میں انکے گھر میں صبح کے وقت قتل کیا گیا، ایک نامعلوم شخص ماسک پہن کر گھر میں گھسا اور انہیں گولی مار دی۔پوپ سموک کا اصل نام بشر باراک جیکسن تھا اور ای عمر 20 سال تھی۔ڈاکٹر نے بتایا کہ گولی کے علاوہ پوپ سموک کے جسم پر کسی بھی قسم کا زخم کا نشان نہیں ہے ۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت کے وقت گھر میں مزید لوگ بھی موجود تھے اور انکے دوست نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی، قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔