واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹر میگی حسن نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے طریقے تلاش کرنے پر زوردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینیٹر میگی حسن نے ان خیالات کا اظہار ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں آزاد جموں وکشمیر کاد ورہ کیا ہے ،کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ دو نوں اطراف صورتحال میں بہتری کے طریقے تلاش کرناضروری ہیں ۔میگی حسن نے کہاکہ وہ اب بھارت کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی حکام سے ملاقاتیں کریں گی ۔