واشنگٹن (آن لائن)فیڈرل ریزرو بنک نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکی معیشت کی شرح میں گزشتہ برس کی تیز رفتار بڑھوتری کے مقابلے میں کم ہوگی،لیکن اس کا منظر نامہ غیر یقینی ہے ،جس کی وجہ کشیدہ تجارتی تعلقات سمیت عالمی خطرات میں مسلسل اضافہ ہونا ہے ۔29اور30جنوری کو ہونے والے پالیسی اجلاس کی تفصیلات کے مطابق مرکزی بنکاروں نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ اقدام کے بارے میں غیر یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں۔