نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں پولیس اہلکاروں کے درمیان ڈونٹ کھانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے کو ڈونٹ کھانے کا چیلنج دیا۔ان پولیس اہلکاروں میں سے پانچ جوانوں نے بغیر چھوئے ٹیبل پر رکھے ڈونٹ کھانے کی بھرپور کوشش کی۔اس دلچسپ مقابلے میں جہاں کچھ اہلکاروں کیلئے ڈونٹ کھانا مشکل ہوگیا وہیں ایک پیٹو اہلکار نے بڑے آرام سے پورا ڈونٹ ہڑپ کرلیا۔