نیو یارک (آن لائن) امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیساتھ ایک فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کی جس میں یہ بھی لکھا کہ گھر پر رہیں محفوظ رہیں گے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی کامیڈین جریمی بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں روشناس کرایا جائے ۔ طنز و مزاح سے بھرپور یہ تصویر پاکستانی صارفین کو تو خوب بھائی لیکن بھارتیوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اخلاقی پسماندگی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔ایک اور ٹویٹ میں جریمی نے بتایا کہ مجھے بھارتی میسجز کر کے بتارہے ہیں کہ ابھی نندن ہیرو ہے ، تو میرا ان تمام میسج کرنیوالوں کو یہ کہنا ہے کہ بلاشبہ ابھی نندن ہیرو ہے تب ہی تو میں نے ونگ کمانڈر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔’بیٹی کیلئے پاکستان کا ٹاپ ایجنٹ کبوتر چھوڑ آیا ہوں۔جریمی نے ایک ڈائیریکٹ میسج کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں امیت کمار نامی صارف انہیں دہشتگرد کہہ رہے ہیں۔