واشنگٹن(آن لائن) امریکی عدالت نے بھارت نثراد شہری پر ایک ہفتے میں چار افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بھارت نثراد امریکی شہری شنکر ہانگند نے ایک ہفتے میں چار افراد کو قتل کیا ۔ جن میں سے دو افراد کو سات اکتوبر پلیر کاؤنٹی میں ان کے اپارٹمنٹ میں اور ایک کو سیسکائیو کاؤنٹی میں قتل کیا ۔ شنکر ہانگند نے اعتراف جرم کر لیا ۔