لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام 31 ویں بین الاقوامی پنجابی کانفرنس ’امن اور ادب‘ میں انڈین پنجاب سے شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے پرفارم کیا جن میں انور رفیع، ثمن شیخ، عینی طاہرہ، سائرہ طاہر اور عنایت عابد شامل تھے ۔ تقریب میں پنجابی دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں نے بھرپور شرکت فرمائی۔اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ ادارہ فخر زمان جیسی عظیم شخصیات کا مرہون منت ہے جن کی وجہ سے اِس ادارے کا قیام ممکن ہوسکا۔