اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور بہنوں عروہ حسین اور ماورا حسین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بہنوں کی ایک اور نامور جوڑی اداکارائیں ایمن اور منال نے بھی اپنا ملبوسات کا برینڈ متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان نے اپنے بریند کواے اور ایم کا نام دیا ہے ۔سوشل میڈیا کی مدد سے یہ دونوں اپنے ملبوسات کے برینڈ کی تشہیر زور و شور سے کررہی ہیں۔دونوں اداکارائیں اس برینڈ کے ذریعے خواتین کے لیے مشرقی طرز کے ساتھ ساتھ مغربی طرز کے ملبوسات بھی پیش کریں گی، جو ان دونوں کے فیشن کی عکاسی کریں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے برینڈ کا نام اداکارہ عروہ حسین اور ماورا حسین کے ملبوسات کے برینڈ یو ایکس ایم کی بہت حد تک نقل نظر آرہا ہے ۔یاد رہے کہ ماورا اور عروہ نے رواں سال جون میں اپنا برینڈ متعارف کروایا تھا۔