اوسلو(نیٹ نیوز) نوبل امن انعام 2019 ایتھوپین وزیراعظم آبی احمد علی نے جیت لیا۔ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد علی کو بین الاقوامی تعاون اور امن حاصل کرنے پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔گزشتہ برس ایتھوپیا نے پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ 20 سال سے جاری سرحدی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا، فوجی تنازع کے پرامن حل کے لیے آبی احمد علی کو امن انعام سے نوازا گیا۔امن کے نوبل انعام کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں لیکن 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں قرعہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام نکلا۔