شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو امن و امان کے سلسلہ میں ہمیشہ تعاون کیا اور فرقہ واریت و دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھر پور کوشش کی ہے آج علمائے کرام شب روز کی محنت ہے کہ ملک امن کا گہوارہ ہے اور تمام مسائل کو علمائے کرام نے ہمیشہ مل بیٹھ کر حل کیا ہے اور انتظامیہ اور پولیس کے مکمل تعاون کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل نے دیگر مذہبی جماعتوں، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون بحال رکھتے ہوئے ملکی سلامتی میں بھرپور کردار ادا کیا ۔