نئی دہلی ( آن لائن )بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان اور بھارت کو بات کرنی چاہئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امرجیت سنگھ نے کہا اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں، بھی بات چیت کر لیتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کیلئے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے ،سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔انہوں نے اس بات پر پشیمانی کا اظہار کیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب مودی کو خط لکھا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت نے ہاتھ آگے نہیں بڑھایا۔