واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا، ٹرمپ نے کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی خدشہ ہے ۔قبل ازیں حکومتی ترجمان ڈاکٹر انتھونی فوکی نے بھی دو لاکھ تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔